23 جولائی 2014 - 15:12
سعودی عرب میں مظاہرین کی تصویریں بنانے پر فوٹوگرافر کو سزائے قید

سعودی عرب کی عدالت نے ایک سعودی فوٹو گرافر کو حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تصاویر شائع کرنے کے الزام میں سات سال قید کی سزا دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے 22 سالہ سعودی فوٹو گرافر جاسم مکی آل صفر کے خلاف چلائے جانے والے مقدمے کی پہلی ہی پیشی میں سعودی عرب میں حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تصاویر شائع کرنے، حکومت کے خلاف نعرے لگانے، غیر ملکی صحافی کے ساتھ ملاقات کرنے اور دیگر ویب سائٹوں میں مظاہروں کی تصاویر ارسال کرنے کے الزامات میں مجرم قرار دیتے  ہوئے سات سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔ یورپ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے جاسم مکی آل صفر کو سزا دیئے جائے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حکم کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ تین برسوں سے عوام کو بری طرح کچلا اور ان کی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے ۔سعودی عرب کے عوام ملک میں اصلاحات کے خواہاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲